شیخوپورہ بار کی سینئرخاتون وکیل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

شیخوپورہ بار کی سینئرخاتون وکیل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

عالیہ رشید گھر سے ضلع کچہری آرہی تھیں کہ ہرن مینار روڑ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی ،جس سے خاتون وکیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ،،فائرنگ کے بعد ملزماں فرار ہوگئے ،پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ،،جبکہ ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ،،پولیس کے مطابق خاتون وکیل پردو سال قبل بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا،واقعے کی اطلاع ملنے پر شیخوپورہ بار کونسل کے وکلا نے بطور احتجاج عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ، جس کے باعث کئی اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی 

Most Popular