چکوال میں آئل ٹینکر کی گاڑی کو ٹکر سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے

چکوال میں آئل ٹینکر کی گاڑی کو ٹکر سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے

چکوال میں راولپنڈی روڈ پر آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کار سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تاہم حالت تشویشناک ہونے پر انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پانچ بچے شامل ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔

Most Popular