ملک دشمنوں اور فسادیوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جاررہا ہے
ملک دشمنوں اور فسادیوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جاررہا ہے، اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے میں مختلف مکانات کی تلاشی لی گئی ، مشکوک افراد کو چیک بھی کیا گیا، آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔