محکمہ کسٹمز نے موٹروے کے قریب تین مختلف کارروائیوں میں تین ٹرکوں سے سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
محکمہ کسٹمز نے موٹروے کے قریب تین مختلف کارروائیوں میں تین ٹرکوں سے سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے سامان میں ایل ای ڈیز،کپڑا اور دیگر سامان شامل ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے سامان کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہے۔ سمگل شدہ سامان کو کسٹم گودام منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سامان سمگل کرنےسے متعلق قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔