حیدرآٓباد میں یونیورسٹی کے طلبہ نے گھریلو صارفین کیلئے سستی گیس کا خواب پورا کر دیا،

حیدرآٓباد میں یونیورسٹی کے طلبہ نے گھریلو صارفین کیلئے سستی گیس کا خواب پورا کر دیا،


مہران یونیورسٹی کے ماحولیاتی انجنیئرنگ شعبے کے طلبہ نے شہریوں کی سہولت کیلئے گوبر سے گیس بنانا ڈالی اور پلانٹ لگا کر گاؤں علی محمد خاصخیلی کو گیس فراہم کرنا شروع کردی ہے،،، طلبہ کی اس کاوش سے علاقے میں گیس کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے، پلانٹ لگانے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ بائیو گیس کا پلانٹ انتہائی کم اخراجات میں لگایا جاسکتا ہے، جس کی مالیت 80ہزار کے لگ بھگ ہے،،،
مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کا کہنا ہے کہ مہران یونیورسٹی کی ذمہ داری صرف ڈگریاں جاری کرنا نہیں، بلکہ اپنے سماج اور لوگوں کی خدمت کرنا بھی ہے، ہم سماجی سروسز کے حوالے سے اس قسم کی کوششیں کرتے رہیں گے۔

Most Popular