چاغی میں بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق

چاغی میں بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق

چاغی میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر پیش آنیوالے حادثے میں ٹرالر بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر اور بس دونوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے بعد فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا۔ حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ورثا کے سپرد کردی گئی ہیں۔

Most Popular