حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔
قصور میں لاہور روڈ پر بھلو سٹاف کے قریب تیزرفتار کار بےقابو ہوکر رکشوں سے ٹکراگئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور تیزرفتاری کےباعث گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے رکشوں سے جاٹکرائی۔ حادثے کے بعد کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے سپرد کردی ہیں۔