دہشتگرد چرچ کی مرکزی عمارت میں پہنچ جاتا تو زیادہ نقصان ہوتا۔
کوئٹہ چرچ پر حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زرغون روڈ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،،، ان کا کہنا تھ کہ ایک دہشتگرد نے خود کو اڑایا جبکہ ایک فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا،،، ہم دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں اس لئے سیکورٹی خدشات ہمیشہ سے ہوتے ہیں،،، افغانستان میں بیٹھ کر کالعدم تنظیمیں دہشتگردی کے منصوبے بناتی ہیں۔آئی جی بلوچستان معظم انصاری نے بھی حملے کے بعد متاثرہ چرچ کا دورہ کیا،،، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کی وجہ سے کوئٹہ میں تمام چرچزپرسیکیورٹی اہلکارتعینات تھے،،، حملے کے وقت چرچ میں چار سو افراد موجود تھے،،،