دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر مزارات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر مزارات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

ڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقا ف پنجاب نے بتایاکہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر مزارات کی سیکیورٹی کو موثر، حفاظتی اقدامات کو فول پروف بنانے اور زائرین کے لیے حفاظتی اقدامات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر کے زونل ناظمین اوقاف کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ اس سلسلہ میں مزارات پر نصب شدہ کیمرہ جات کی اَپ گریڈیشن ، واک تھرو گیٹس کا اچھی حالت میں ہونا ، سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات عملہ کا مستعدد اور اوقاف ایڈمنسٹریشن کا اپنے دائرہ کار میں مؤثر رہنا بطور خاص قابل ذکر ہے۔ ایڈمنسٹریٹر اورمنیجرز حضرات کو بطور خاص ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزارات کی سیکیورٹی کے لیے تشکیل کردہ کنڑول روم کو ہمہ وقت مونیٹر کریں ،مزید برآں علماء وخطباء کوبھی تحریر کیا گیا ہے کہ وہ اسلام کے پیغامِ امن ومحبت کا خصوصی طور پر ابلاغ کریں ۔

Most Popular