سیالکوٹ سے غیر قانونی مقیم 48 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی پی او

سیالکوٹ سے غیر قانونی مقیم 48 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی پی او

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 48افغانیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ امام بارگاہوں اور بزرگان دین کے مزارات ، لاری اڈوں اور اہم پبلک مقامات پر پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان کے مطابق مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران رنگ پورہ ، نیکاپورہ سمیت مختلف مقامات سے اڑتالیس افغان باشندوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری رہے گا ۔ سیالکوٹ کے لاری اڈا سے دو روز قبل رات کو لاہور کیلئے بس پر پارسل بیگ بک کروانے کیلئے آئے نامعلوم ملزم کے بیگ سے ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اور کلاشنکوف کی میگزین برآمد ہوئی تھیں او رملزم کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔

Most Popular