زینب قتل: انکوائری کمیشن کی تشکیل کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہورہائی کورٹ میں زینب قتل کیس کی انکوائری کے لیے کمیشن تشکیل دینے کیلئے درخواست دائرکردی گئی ہے۔ زینب قتل کیس کی انکوائری کیلئے کمیشن تشکیل دینے کے لئے درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں سول سوسائٹی، ایم آئی، آئی ایس آئی، ڈاکٹر اور ماہر نفسیات پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی سات سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش نو جنوری کو کچرا کنڈی سے ملی تھی۔زینب کے قتل سے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس سے دو افراد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔