فیصل آباد: 11سالہ لڑکی کا 40 سالہ شخص سے نکاح، پولیس کا کارروائی سے گریز
فیصل آباد میں کم سن لڑکی کی ادھیڑ عمر شخص سے شادی کا واقعہ سامنے آگیا۔مقامی پولیس نے کارروائی سے گریز کیا۔پولیس نے صرف کاغذی کارروائی پراکتفا کیا۔تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ گرین ٹاون کی رہائشی گیارہ سالہ طیبہ کا نکاح زبردستی ادھیڑ عمر شخص سلیم سے کروا دیا گیا دونوں کی شادی کی تقریب باقاعدہ طور پر مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی جہاں ساتویں جماعت کی طالبہ کی شادی چالیس سالہ شخص سے کی گئی۔ میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن صرف کاغذی کارروائی ہی کی اور ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ نکاح خوان نکاح پڑھانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔