ملک بھر میں حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حضرت علی کرم ﷲ وجہہ کا یوم شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس سلسلےمیں مجالس منعقد کی جائیں گی اور جلوس نکالے جائیں گے، جن میں علماء و مشائخ حضرت علی کرم ﷲ وجہہ کی زندگی اور شہادت پر روشنی ڈالیں گے اور خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ کرم اﷲ وجہہ کی دین اسلام کی آبیاری کیلئے عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرینگے۔
لاہورمیں مرکزی جلوس مبارک حویلی موچی دروازہ سے برآمد ہوگاجواپنے مقررہ راستوں اندرون موچی، محلہ شیعاں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔