شب قدرحملہ: شہید اہلکار کی نماز جنازہ پشاورمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی۔

شب قدرحملہ: شہید اہلکار کی نماز جنازہ پشاورمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی۔

چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں ایف سی کے ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکار لائنس نائیک نعیم اللہ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی ۔نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔جمعہ کی صبح شب قدر کے علاقے عائشہ کور میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں لائنس نائیک نعیم اللہ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ان کی نماز جنازہ پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔حملے کے بعددہشت گرووں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا۔

Most Popular