سہیون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سات سو پینسٹھ ویں عرس کی تقریبات کے تیسرے روز ملک بھرسے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

سہیون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سات سو پینسٹھ ویں عرس کی تقریبات کے تیسرے روز ملک بھرسے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات سہون شریف میں تیسرے روز بھی جاری ہیں، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں زائرین کی جانب سے مزار پرچادریں چڑھائی جارہی ہیں، تبرکات تقسیم کیے جا رہے ہیں, دوسری جانب ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سندھ پولیس نے غیرمعمولی انتظامات کیے ہیں، شدید گرمی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ میڈیکل کیمپس کے علاوہ موبائل میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں, عرس کے تیسرے روزوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی

Most Popular