کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے سردی میں اضافہ
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے سردی اضافہ ہوگیا ہے۔ قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 4 درجے جبکہ کوئٹہ میں ایک درجہ تک نیچے گر گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اورقلات میں صبح کے وقت شدیدسردی پڑی ہیکوئٹہ میں کم سیکم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری جبکہ قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔بارکھان، سبی، خضدار اور پنجگور میں 7 ڈگری ژوب میں 3 اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری جبکہ لسبیلہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہے گا۔