کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے میں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے جہنیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا
کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے میں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے جہنیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز جبل نور کے قریب ایک گھر میں اس وقت دھماکہ ہوا جب محمد حنیف نامی شخص نے کمرے میں ہیٹر آن کرنے کی کوشش کی جس سے گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے میں محمد حنیف اور اس کا 5 سالہ بیٹا عبدالحادی جھلس کر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہان ڈاکٹز کے مطابق زخمی 90 فیصد جھلس گئے ہیں جس سے ان کی حالت تشوشناک ہے۔