مبینہ طورپرعشق میں ناکامی پر مقامی کالج کےباہر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

مبینہ طورپرعشق میں ناکامی پر مقامی کالج کےباہر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

لاہور کے علاقے جیل روڈ پر واقع مقامی کالج کی سکینڈ ائیر کی طالبہ ثمر واسطی کو سرگودھا کے رہائشی نوجوان شمس العالم نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، طالبہ کی ہلاکت کے بعد نوجوان شمس العالم نے خود کو بھی گولی مار کر ختم کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت کی رہائشی تھی اور مقامی کالج میں سیکنڈ ائیر کمپیوٹر سائنسز کی طالبہ تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں فلائی اوور پر جارہے تھے۔ جہاں لڑکے نے پہلے ثمرہ پر دو فائر کیئے اور بعد میں خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی ۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular