اسلام آباد کی شہری حدود میں ٹیلی کام ٹاورز کے جال سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے پی ٹی اے کو مراسلہ بھجوا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہےکہ شہری حدود میں ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ ٹاورز سے نکلنے والی خطرناک شعاعیں براہ راست یا بالواسطہ انسانی زندگی کیلئے رسک ہیں۔ تمام ٹیلی کام ٹاورز کی مکمل تفصیلات کمپنی کے نام کے ساتھ فراہم کی جائیں۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کیلئے ٹیلی کام ٹاور کی تنصیب سے قبل شعبہ سے این او سی لازمی ہے۔ اسلام آباد کی شہری حدود میں دیو ہیکل ٹیلی کام ٹاورز کی تعداد کئی گناہ بڑھ گئی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹاورز کی تنصیب کیلئے حفاطت انتظامات کو نظر انداز کیا ہے۔ ٹیلی کام اتھارٹی بتائے کس قانون اور طریقہ کار کے ٹاورز نصب کئے گئے ہیں۔ ٹاورز میں آگ لگنے کی صورت میں عمارت سمیت شہریوں کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب اور قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں بھی شعبہ انفورسمنٹ کو آگاہ کیا گیا ہے۔