بنوں اور پشاور میں سیکیورٹی فورسز اورپولیس نےکارروائی کرکے2 دہشتگرد وں کوگرفتار کرلیا

بنوں  اور پشاور میں سیکیورٹی فورسز اورپولیس نےکارروائی کرکے2 دہشتگرد وں کوگرفتار کرلیا

آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنوں میں سیکیورٹی اداروں نے دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر سٹرائیک آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد جہانگیر عرف جہانگیرئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کومزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پشاور میں سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے ہنگو بائی پاس روڈپر کارروائی کرکے دہشتگرد سلیمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Most Popular