نوشہرہ میں مکان سے 3 لاشیں ملی ہیں۔

نوشہرہ میں مکان سے 3 لاشیں ملی ہیں۔

نوشہرہ کے علاقے رشگئی میں مکان سے تین لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں سے دو کو فائرنگ کرکے جبکہ ایک کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کردی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تین افراد کو قتل کئے جانے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تین افراد کے قتل پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Most Popular