کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں پولیس نے درویش گروپ کے بد نام زمانہ ٹارگٹ کلر یعقوب عرف فوجی عرف شوٹر کو گرفتار کرلیا،،، گرفتار ملزم نے مذہبی جماعت کے کارکنوں قاری رحیم اور محمد زمان سمیت کئی افراد کو قتل کیا تھا ۔۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ماڈل کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل توقیر عرف چوہا کو گرفتار کرلیا، ایس پی شاہ فیصل کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے ا پنے ساتھی کے ہمراہ گزشتہ دنوں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں کمسن بچی کے ہاتھ سے موبائل فون چھینا تھاادھر سعید آباد اور اتحاد ٹاؤن سے منشیات فروشی اور ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان مقصود خان اورناصر کوگرفتارکرلیا گیا،دوسری جانب بلدیہ مواچھ گوٹھ میں صبح سویرے تیزرفتارٹرالراوررکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ظہور نامی شخص جاں بحق اوردو افراد ذخمی ہوگئے ۔

Most Popular