خانیوال میں یوم آزادی کے روز دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تلخ کلامی ہوئی
خانیوال میں یوم آزادی کے روز دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تلخ کلامی ہوئی ، چار روز بعد اسی رنجش کی بنا پر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی تو دونوں پارٹیز آمنے سامنے آ گئیں ،، نعروں سے بات ہاتھا پائی تک پہنچی ،، تو دونوں جانب سے ڈنڈوں اور آہنی راڈز سے ایک دوسرے پر وار کیے گئے ،، تصادم کے نتیجے میں ایک سیاسی جماعت کارکن بری طرح زخمی ہوا ،، جسے نشتر ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی ،، جبکہ دیگر زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جاں بحق ہونے والا نوجوان انٹر میڈیٹ کا طالب علم تھا ،، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی ،، جہاں ایک پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ٹیمیں تشکیل دیدیں ،، جنہوں نے ملزمان کی تلاش کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارنا شروع کر دیئے ، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،