کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون چھیننےکی واردارتوں میں 3 افرادزخمی ہوگئے
شہرقائدمیں موبائل چھیننےوالےآزاد پھرنےلگےپولیس تھانوں میں بیٹھی رہی،، شہرکےمختلف علاقوں میں رات گئےموبائل اسنیچگ کےواقعات میں تین افرادزخمی ہوگئے،، موبائل چھیننےکےیہ واقعات سکھن،اورنگی اوربنارس پُل کےقریب پیش آئے،، مزاحمت پرزخمی ہونےوالےافرادکوطبی امدادکےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا،، ادھررات گئےڈیفنس کےعلاقےکھڈامارکیٹ میں کاراورسوزوکی میں ٹکرکےباعث ایک شخص جاں بحق ہوگیاجب کہ تین خواتین سمیت آٹھ افرادزخمی ہوگئےجنھیں طبی امدادکےلیےجناح اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسپتال ذرائع کےمطابق زخمیوں کی حالت خطرےسےباہرہے،،