کراچی میں کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس نے قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
کراچی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کے ایم سی ٹاسک فورس بلدیہ ٹاون سے اپنے آپریشن کا آغاز کرے گی ۔ پہلے مرحلہ میں رفاہی پلاٹوں پر قائم شادی ہال مسمار کئے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق رفاہی پلاٹوں پر قائم غیرقانونی کمرشل عمارتیں اور تجازوات بھی مسمار کی جائیں گی, آپریشن کیلئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ ،رینجرز اور پولیس سمیت متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوسرے مرحلہ میں رفاہی پلاٹوں پر قائم رہائشی تعمیرات بھی مسمار کی جائیں گی جبکہ میدانوں، پارکوں اور تعلیمی اداروں سمیت کے ایم سی کی دیگر زمینوں سے بھی قبضہ ختم کرایا جائے گا