بھارت سرحدی دہشتگردی سے باز نہ آیا،
پاکستان کا ازلی دشمن بھارت اپنی گھناؤنی اور اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا،، سفاک دشمن نے خطے میں امن کو تباہ کرنے کی ٹھان لی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چپرار سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی،،، دشمن نے ورکنگ باؤنڈری پر کندن پور گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا سفاک دشمن کی سرحدی دہشتگردی کے نتیجے میں دو پاکستانی خواتین شہید ہو گئیں،،، جبکہ خواتین سمیت پانچ شہری شدید زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،پاک فوج نے بھی دشمن کی سفاکیت کا بھرپور انداز سے جواب دیا، رینجرز کے جوانوں نے دشمن کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد سرحد پار سے بندوقیں خاموش ہو گئیں، پاکستان کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک بھارتی چیک پوسٹ ملبے کا ڈھیر بن گئی