پنجاب فوڈ اتھارٹی نےفیکڑی سے مضر صحت جوس کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےفیکڑی سے مضر صحت جوس کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی


پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اور مضر صحت مشروبات بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ روڈ پر واقع فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں مضر صحت جوس پکڑ لیا، حکام کے مطابق فیکٹری میں ناقص فروٹ پلپ اور کیمیکل سے جوس تیار کیا جا رہا تھا۔ موقع پر کیے گئے جوس کے تمام ٹیسٹ بھی معیار پر پورا نہ اترے۔ فیکٹری سے پانچ لاکھ پیکٹ تیار جوس اور آٹھ ٹن زائد المیعاد پلپ بھی برآمد ہوا ہے۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ناقص جوس اور دیگر مشرونات جگر، معدے کے السر، کینسر اور انتڑیوں کی بیماریاں سبب بنتے ہیں۔ کارروائی کے دوران فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے

Most Popular