ایک اور قومی ایتھلیٹ روڈ ایکسیڈنٹ کی بھنٹ چڑھ گئی

ایک اور قومی ایتھلیٹ روڈ ایکسیڈنٹ کی بھنٹ چڑھ گئی

ایتھلیٹ نادیہ نذیر بہاولنگر کے قریب جا رہی تھی کہ انکی کار حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور انکا 5سالہ بیٹا حذیفہ شدید زخمی ہوئے،،، تین کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم نادیہ نذیر اور حذیفہ جانبر نہ ہوسکے،،، نادیہ کا شوہر بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں، نادیہ نذیر اسلامک گیمر کے تربیتی کیمپ میں شامل تھیں،،، انہیں 2010ءمیں واپڈا کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر تیز ترین ایتھلیٹ کے اعزازاور بینظیر بھٹو شہید ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔

Most Popular