لاہور میں آزادی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور میں آزادی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور کے آزادی چوک میں گولیاں چل گئیں، موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کے بعد حملہ آوور فرار ہو گئے، ڈولفن اور پیرو فورسز بھی موقع سے غائب رہی، جاں بحق ہونے والے ایوب اور شکور سگے بھائی تھے ، پولیس کے مطابق کالا کھتائی روڈ کے رہائشی ایوب، شکور اور نعیم پیشی کے لیے عدالت جا رہے تھے کہ مخالف گروپ نے ان کو آزادی چوک پر فائرنگ کر کے قتل کردیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،  لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں گئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے، 

Most Popular