ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے تحت کاررئیوں کا سلسلہ جاری۔

ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے تحت کاررئیوں کا سلسلہ جاری۔

رینجرز اور حساس اداوں نے ڈی جی خان میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاریوں کیلئے کارروائی جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران رینجرز کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک ملزم فرار ہوگیا۔ بھکرمیں کچہ اورمنکیرہ میں سرچ آپریشن کے دوران چار اشتہاریوں سمیت تیرہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ سرچ آپریشن کےدوران تیس افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ حافظ آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں چود ہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں اشتہاری، منشیات فروش اور تین افغانی بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ اوربھاری مقدارمیں منشیات برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران نواسی افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی ہے۔

Most Popular