فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید چار فسادیوں کو تخہ دار پر لٹکا دیا گیا

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید چار فسادیوں کو تخہ دار پر لٹکا دیا گیا

فسادیوں کو انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری، فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ چار انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا،،، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد محمد ابراہیم، رضوان اللہ، سردار علی اور شیر محمد خان کو خیبرپختونخوا کی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو انتہائی خطرناک اور کالعدم تنظیم کے سرگرم رکن تھے، چاروں دہشت گرد شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور سرکاری ملازمین کے اغوا میں ملوث تھے، دہشتگردوں نے تعلیمی اداروں مواصلاتی نظام اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا،،دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، پھانسی پانے والے دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا، چاروں دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت فوجی عدالت میں ہوئی، جس کے بعد انہیں سزائے موت سنائی گئی۔

Most Popular