لاہورہائیکورٹ نےٹریفک وارڈن سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔

لاہورہائیکورٹ نےٹریفک وارڈن سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔

آج دوران سماعت پسند کی شادی کرنے والی مریم خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جس نےاپنا بیان ریکارد کرواتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور وہ اپنے خاوند ہمایوں شہزاد کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ والدین بچوں کی خواہشات کا خیال نہیں کرتے جس کے نتیجہ میں وہ گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ بچوں کو بھی پال پوس کر جوان کرنے والے والدین کی عزت کا خیال کرنا چاہیے۔فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کےدلائل سننے کے بعد فیصلہ کچھ دیر کیلئے محفوظ کیا،بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتےہوئے مریم خان کو سخت سکیورٹی میں اسکے خاوند ہمایوں شہزاد کے ساتھ بھجوانے کی اجازت دے دی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular