کراچی ائیر پورٹ پر حفاظتی انتظامات سوالیہ نشان بن گئے،ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کو جل دے کر بارہ پستول لے جانے والا مسافر اسکریننگ میں پکڑا گیا۔

کراچی ائیر پورٹ پر حفاظتی انتظامات سوالیہ نشان بن گئے،ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کو جل دے کر بارہ پستول لے جانے والا مسافر اسکریننگ میں پکڑا گیا۔

کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے سارے حفاظتی انتظامات اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب دو مسافروں نے ٹرکوں کے اسپئیرپارٹس میں بارہ پستول اورگولیوں سے بھرے چوبیس میگزین چھپا کر کھٹمنڈو لے جانے کی کوشش کی۔ کسٹم ذرائع کے مطابق عادل اشرف اور محمد سہیل سکیورٹی اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھولتے ہوئے یہ پستول لے کر ائیرپورٹ لاؤنج تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں کسٹمز کاؤنٹر پراسکیننگ کے دوران اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا،جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والی اس کارروائی کو کسٹم حکام چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ائیرپورٹ حسن سردار کے دفتر رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ صاحب میٹنگ میں ہیں جبکہ کلکٹر کسٹمز جاوید غنی کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ابھی دفتر ہی نہیں پہنچے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular