اسلام آباد: ڈیڈلائن ختم ہوئے9گھنٹےگزرگئے
اسلام آباد: ڈیڈلائن ختم ہوئے9گھنٹےگزرگئے اسلام آباد:انتظامیہ نےآپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں،اسلام آباد:پولیس کےتازہ دم دستے،بکتربندگاڑیاں اورایمبولینسزپہنچ گئیں پولیس،ایف سی اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کے5ہزار800اہلکارتعینات،اسلام آباد:پولیس اہلکاروں نےآنسوگیس شیل سمیت دیگرتیاریاں مکمل کرلیں،ذرائع
فیض آباد سے دھرنا ختم کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی فل ایکشن میں آگئے،،، پولیس اور ایف سی کے پانچ ہزار آٹھ سو اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے،،، بکتر بند گاڑیاں، ایمبولینسز بھی فیض آباد دھرنے کے اطراف موجود ہیں
اسلام آباد دھرنے کو ختم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل ہو گئیں، دھرنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انتظامیہ نے ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل کے لیے راولپنڈی اور گردونواح کی پولیس کو طلب کرلیا،، صبح سے ہی ایف سی، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد فیض آباد پہنچ گئی،، پانچ ہزار آٹھ سو اہلکاروں کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے، انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا،جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، بکتر بند گاڑیاں اور ایمبولینسز بھی پہنچ چکی ہیں، پولیس نے آنسو گیس شیل سمیت دیگر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، انسداد دہشتگردی اسکواڈ کےدستےبھی فیض آبادپل کےقریب تعینات ہیں، ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے سکواڈ کے ہمراہ فیض آباد کا دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو دھرنے کے خلاف ممکنہ آپریشن پر بریفنگ دی، پولیس اہلکاروں نے نعرے لگائے اور شیلڈ بجائیں،، انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد اور آئی ایٹ کے مکینوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے اور لوگوں کو کل دکانیں نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے