معمولی تکرار کے بعد نامعلوم افراد نے تاجر کے 18 سالہ بیٹے کو اغواءکر لیا۔
کراچی کمپنی میں معمولی تکرار کے بعد نامعلوم افراد تاجر کے 18 سالہ بیٹے کو اغواءکر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی کمپنی میں ایک بیکری پر خریداری کیلئے جانے والے 18 سالہ حنظلہ کو معمولی تکرار پر کیو ای۔631 جی ایل آئی کرولا گاڑی میں سوار شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغواءکر لیا۔ کراچی کمپنی میں گارمنٹس کے تاجر عبدالفاروق نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا حنظلہ جو طالب علم ہے 6 بجے کے قریب بیکری سے سامان خریدنے گیا تھا،تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے بتایا کہ رپورٹ درج کر کے لڑکے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔