تربت کے قریب سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق گجرات سے ہے, ڈپٹی کمشنر کیچ

تربت کے قریب سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق  گجرات سے ہے, ڈپٹی کمشنر کیچ

تربت کے علاقے تاجبان میں لیویز اہلکار معمول کی پٹرولنگ کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں پانچ افراد کی لاشیں ملیں۔ لیویز حکام نے پانچوں افراد کی لاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈی سی کیچ کے مطابق جاں بحق ہونیوالے تین افراد کا تعلق گجرات سے ہے اور ان کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے, ڈی سی کیچ کے مطابق تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ جاں بحق افراد میں عثمان قادر، دانش علی اور بدر منیر شامل ہیں۔ قتل کئے گئے دو افراد کی شناخت نہیں ہوئی۔ دو لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ پانچ افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی ابتدائی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں

Most Popular