خیرپور میں گیسٹرو کی وبا سے3 معصوم بچے دم توڑ گئے

خیرپور میں گیسٹرو کی وبا سے3 معصوم بچے  دم توڑ گئے

خیرپورمیں گرمی کی شدت بڑھتے ہی گیسٹرو کی وبا پھیل گئی۔ گیسٹرو میں مبتلا ہوکر تین معصوم بچے دم توڑ گئے۔ ضلع بھر میں گیسٹرو کے مزید سو مریض ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔ سٹی ہسپتال میں ساٹھ بچے جبکہ سول ہسپتال میں چالیس سے زائد مرد خواتین داخل ہوچکے ہیں۔ بڑی تعداد میں شہریوں کے گیسٹرو میں مبتلا ہونے پر ہسپتالوں میں صورتحال ابتر ہوگئی ہے ۔ ہسپتالوں میں بیڈ نہ ہونے پر مریضوں کو زبردستی گھروں کو بھیجا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں گیسٹرو سے بچنے کیلئے شہری صاف پانی کا استعمال کریں اور گلے سڑے پھل کھانے سے گریز کریں۔

Most Popular