چارسدہ کے علاقے شبقدر میں پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

چارسدہ کے علاقے شبقدر میں پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

چارسدہ کے علاقے شبقدر میں پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ خواجہ وس کے علاقے سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس برآمد کی گئی ہیں۔ بھکرکی تحصیل منکیرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سترہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔لودھراں میں پولیس، ایلیٹ فورس اور حسا س اداروں نے بستی اسماعیل پور میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران ستائیس سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پچپن افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ کبیروالا کوٹ اسلام میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بائیس گھروں کی تلاشی لی اور سات مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Most Popular