خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر بے قابو ہو گیا
خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس تشویشناک صورت اختیار کرگیا، روز بروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، مزید چوالیس افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی، نو سو سے زائد مریض مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے،، خیبرٹیچنگ ہسپتال، حیات میڈیکل کمپلیکس سمیت مختلف ہسپتالوں میں ایک سو ساٹھ سے زائد مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، اب تک ڈینگی سے متاثرہ 5چ مریض زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔
پشاور شہر کے علاقوں تہکال، پشتخرہ، سفیدی ڈھیری، ورسک روڈ، سرکی ، وزیر باغ ،زرگر آباد، کاکشال،بشیر آباد،نوتھیہ قدیم اور اچینی پایاں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،، ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو خصوصی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،،، تاہم قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے نے اس مد میں کوئی موثر اقدامات نہیں کئے۔