اتوار کے روز چھٹی سے لطف اندوز ہونے اسلام آباد کے باسیوں کی بڑی تعداد نے چڑیا گھرکا رخ کیا،

اتوار کے روز چھٹی سے لطف اندوز ہونے اسلام آباد کے باسیوں کی بڑی تعداد نے چڑیا گھرکا رخ کیا،

اسلام آباد میں شہریوں نے سنڈے کو بنایا فن ڈے اوررخ کیا کوہ مارگلہ کے دامن میں گھرے چڑیا گھرکا، ننھے بچے خوب سج سنور کے اپنے پسندیدہ جانوروں کو دیکھنے پہنچے، کوئی اپنے من پسند ہاتھی کاون سے ملکر خوش ہوا توکوئی تیرتی بطخوں اور بندروں کی اٹھکیلیوں سے محظوظ ہوا۔ مقامی افراد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سے اسلام آباد کی سیر کوآئے سیاحوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ نہ صرف چڑیا گھرمیں تفریح کی بلکہ صحرائی جہاز کی سیر نے لوگوں کی چھٹٰی کا مزہ بھی دوبالا کردیا شہریوں کا کہنا تھا کہ روزمرہ زندگی کی مصروفیات اپنی جگہ لیکن چھٹی پہ سیر وتفریح کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔

Most Popular