بھکر کے علاقے دریا خان میں بس اور رکشے میں تصادم کے نیتجے میں چھے افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے

بھکر کے علاقے دریا خان میں بس اور رکشے میں تصادم کے نیتجے میں چھے افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے

افسوسناک واقعہ دریاخان کے قریب پیش آیا جہاں رکشہ بس کی زد میں آ گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشے میں دس افراد سوار تھے, جن میں سے بیشتر کی موت موقع پر ہی ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کیا،زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کےبعد رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، تصادم کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش پولیس نے شروع کر دی

Most Popular