ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج دوسرے روز مردم شماری کا سلسلہ جاری رہا۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج دوسرے روز مردم شماری کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی کے چھے ضلعوں، ضلع غربی، جنوبی، شرقی، وسطی، کورنگی اور ملیر میں آج دوسرے روز بھی مردم مردم شماری کا سلسلہ جاری رہا۔ شہر میں چھٹی مردم شماری کے پہلے مرحلے میں تین دن گھروں کی گنتی کی گئی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں افراد کی گنتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ 18سے 27مارچ تک مردم شماری کا عملہ گھر گھر جا کر مردم شماری کا ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔ 28مارچ کو ایسے افراد کی مردم شماری ہو گی جو گھروں میں نہیں رہتے۔ مردم شماری کا عملہ خاندان کے سربراہ سے تعلیمی قابلیت، پیشہ اور گھر سے متعلق معلومات جمع کر رہا ہے۔ کراچی کے چھے ضلعوں کو 14552 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک بلاک میں 250 سے 300 گھر شامل ہیں۔ مردم شماری کے عمل میں ایک لاکھ 18 ہزار900 افراد کو تربیت دی گئی ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ کراچی میں 13 ہزار فوجی اور18 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔

Most Popular