ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے تحت کاررئیوں کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے تحت کاررئیوں کا سلسلہ جاری

ڈیرہ غازی خان میں دلانہ کے قریب پولیس اور حساس ادارے نے دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پشاور میں داؤد زئی کے علاقے میں گھر کے باہردو دھماکے ہوئے تاہم دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بھکر میں جنڈانوالہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران انسٹھ گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ لودھراں پولیس اورحساس اداروں نے تھانہ صدرکےعلاقے کہروڑپکا میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کے کوائف چیک کئے۔

Most Popular