اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا دورہ بارسلونا کامیاب رہا۔

اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا دورہ بارسلونا کامیاب رہا۔

سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی مشہور بزنس مین ایوارڈ یافتہ چوہدری امانت حسین مہر کی میزبانی اور آرگنائزر حافظ عبدالرزاق صادق، چوہدری امتیاز آکیہ کی کوششوں سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن فاؤنڈیشن کا دورہ سپین بارسلونا بہت کامیاب رہا ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف صحافی شفقت علی رضا نے ادا کیئے۔ اس تقریب میں قونصل جنرل بارسلونا جناب مراد اشرف جنجوعہ او پی ایف کمشنر محمد افضال بھٹی، وائس چیئرپرسن کیپٹن خالد شاہین بٹ. سوشلسٹ پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی خوسے ساراگوسا. میزبان چوہدری امانت حسین مہر. محمد اقبال چوہدری. حافظ عبدالرزاق صادق . جاوید مغل. شاہد احمد شاہد. کامران خان اور آصف رضا نے خطاب کیا. چوہدری امانت حسین مہر حافظ عبدالرزاق صادق اور چوہدری امتیاز آکیہ کی کوششوں سے اس کنونشن میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی اور تمام دوستوں نے یکجہہ ہوکر اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے کمیشن کے کمشنر اور وائس چیئرپرسن کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ وہ جس طرح سپین میں کھیلوں ، عوام کے فلاح و بہبود اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ویسے ہی بیرون ملک پاکستانی عوام کے مسائل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کمیشن کو بتائیں گے ۔محمد اقبال چوہدری نے دیار غیر میں پاکستانی عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور حافظ عبدالرزاق صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک بہت زیادہ مسائل ہیں جن کا فوری طور پر حل ہونا چاہیے ۔ او پی ایف کمشنر محمد افضال بھٹی اور وائس چیئرپرسن کیپٹن خالد شاہین بٹ نے کہا ہم نے بہت سے مسائل حل کروائے ہیں جن میں سمندر پار پاکستانی عوام کی اربوں روپے کی مالیت کا ناجائز قبضہ ختم کروا کر اراضی کی واپسی اور لاہور راولپنڈی ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی ڈویثزن سمندر پار پاکستانی عوام کے لیئے الگ پولیس سٹیشنز قائم کروانا تاکہ وہ با آسانی مافیا سے چھٹکارا حاصل کر سکیں اور پاکستان میں اوریسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ افواہ برائے تاوان خاندانی جھگڑوں ٹریول اجنٹ اور کاروباری شراکت سے متعلق مسائل کا حل ہو سکے ۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل اوورسیز کمیشن کو روانہ کریں واہا بیٹھا ہوا عملہ انکے مسائل پر نہایت دیانت داری اور خوش اسلوبی کے ساتھ کام کرے گا. انہوں نے اپنے میزبان چوہدری امانت حسین مہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر اور آپ کے ساتھیوں پر فخر ہے کیونکہ آپ لوگ دیار غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں اور آپ کی میزبانی بھی بےمثال ہے. اوورسیز کنونشن میں گجرات کے کوٹلہ برادران چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی اوورسیز کے لیے کاوشوں کا بطور خاص ذکر ہوتا رہا۔ اسپین میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی میزبانی کے فرائض اسپین کے ایوارڈ یافتہ معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے ادا کئے۔

Most Popular