پانامہ کا ہنگامہ: ن لیگ کے پہلوان نے پی ٹی آئی کے پہلوان کو چت کردیا۔

پانامہ کا ہنگامہ: ن لیگ کے پہلوان نے پی ٹی آئی کے پہلوان کو چت کردیا۔

پانامہ کا ہنگامہ گوجرانوالہ کے اکھاڑوں میں بھی پہنچ گیا ہے اور پہلوانوں کے درمیان پانامہ کے فیصلے کے حوالے سے چیلنج مقابلے میں ن لیگ کے پہلوان نے پی ٹی آئی کے پہلوان کو چت کردیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پانامہ کیس فیصلے سے قبل گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں پہلوانوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ن لیگ کے پہلوان نے پاکستان تحریک انصاف کے پہلوان کو چاروں شانے چت کرکے چیلنج مقابلہ جیت لیا۔ن لیگ کے پہلوان نے جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں نے اکھاڑے میں پی ٹی آئی کے پہلوان کو دھول چٹائی ہے اسی طرح سپریم کورٹ میں وزیراعظم،عمران خان چت کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے پہلوان کا کہنا تھا کہ ادھر تو میں ہار گیا ہوں مگر سپریم کورٹ میں عمران خان وزیراعظم کو چت کریں گے۔واضح رہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جمعرات کی دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں سنایا گیا۔

Most Popular