چینی وزارت تعلیم شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی والے علاقوں کیلئے ہر سال طلباءو طالبات کو 3 ہزار وظائف دیگی۔

چینی وزارت تعلیم شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی والے علاقوں کیلئے ہر سال طلباءو طالبات کو 3 ہزار وظائف دیگی۔

چینی وزارت تعلیم شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی والے علاقوں اور ممالک کیلئے ہر سال طلباءو طالبات کو 3 ہزار وظائف دے گی جس کا مقصد چین میں تعلیم کے حصول کو زیادہ پرکشش بنانا ہے۔ چینی وزارت تعلیم میں بین الاقوامی تعاون اور تبادلہ جات کے ڈائریکٹر زو تاو نے یہاں بتایا کہ چین شاہراہ ریشم اور اس کی پٹی کے ساتھ ساتھ واقع ممالک سے زیادہ سے زیادہ طلباءو طالبات کو تعلیم کیلئے چین لانے کی کوشش کرے گا اور ان ممالک کے طلباءو طالبات کی بین الاقوامی طلباءو طالبات کے گروپ میں اکثریت ہوگی۔ زو نے کہا کہ ان ممالک اور علاقوں سے طلباءکے تعلیمی اداروں میں داخلوں کا مشن ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا اور وزارت تعلیم اس سلسلے میں انگریزی میں پڑھائے جانے والے مزید کئی کورسز بھی شروع کرے گی۔ ہم دنیا بھر سے باصلاحیت نوجوانوں کو چین لائے ہیں جو کہ چین میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے ممالک میں واپس جا کر ماہرین اور اعلیٰ افسران بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان طلباءو طالبات نے اپنے اپنے ممالک اور چین کے مابین اچھے تعلقات برقرار رکھنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ زو کے ہی محکمہ کی ایک اور اعلیٰ افسر ماوڈونگ مین نے کہا ہے کہ چینی حکومت طلباءو طالبات کو یہ وظائف دیتے وقت چین کی ترقی کی حکمت عملی کو مدنظر رکھے گی جس کا مطلب یہ ہے کہ شاہراہ ریشم اور اقتصادی پٹی کے ساتھ ساتھ واقع ممالک اور علاقوں کے طلباءو طالبات کو وظائف لازمی طور پر ملیں گے جو توانائی، مواصلات، ٹرانسپورٹ، میرین سٹڈیز اور فنانس کے شعبوں میں وظائف کیلئے درخواستیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم اس ضمن میں دوسری وزارتوں کے ساتھ ملک کر کام کر رہی ہے۔

Most Popular