جا نوروں کی قیمتیں آسمان سے با تیں کر رہی ہیں
گوجرانوالہ میں کھیا لی ،سیا لکو ٹ رو ڈ ،عالم چوک سمیت دیگر علا قوں میں مو یشی منڈیا ں لگ گئی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے مویشیوں کی خریداری بھی شروع ہوگئی ہے۔ بیو پا ری بڑی تعداد میں اپنے جا نور لیکر منڈیوں میں پہنچے ہیں۔ بیوپاریوں کی جانب سے منہ ما نگے دام مانگنے پر خریدار پریشان دکھائی دیتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بیوپاری بہت زیادہ قیمتیں مانگ رہے ہیں۔ جس کے باعث انہیں منا سب قیمت میں جا نور خریدنے میں شدید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے۔بیو پا ریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال انہیں مویشی مہنگے ملے ہیں۔ جانوروں کو منڈی تک لانے اور ان کی خوراک پر بھی خرچ آریا ہے اس لئے وہ کس طرح مہنگا جا نور خرید کر سستا فروخت کریں۔