لاہور کے مختلف علاقوں سے10لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں سے10لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔

شہر میں روز بروز اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، پولیس اغوا کی وارداتوں کو روکنے میں بے بس نظر آ رہی ہے۔ جنوبی چھاﺅنی، نولکھا، نصیرآباد، باٹا پور ،قلعہ گجر سنگھ، گرین ٹاﺅن، نشتر کالونی اور ہڈیارہ سے چوبیس گھنٹے کے دوران دس لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔ لڑکیوں کی عمریں تیرہ سے بائیس سال بتائی گئی ہیں۔ اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ پولیس مغویوں کو بازیاب کرانے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

Most Popular