پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں پانچ افغان باشندوں سمیت20سےزائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں پانچ افغان باشندوں سمیت20سےزائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پانچ افغان باشندوں اور تین اشتہاری ملزمان سمیت بیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی گن اور سمگل شدہ کپڑا بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افغان باشندے شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ پولیس نے گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Most Popular