ایک بار پھر مختلف شہروں میں ناقص دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا

 ایک بار پھر مختلف شہروں میں ناقص دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا اور انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والے گھناؤنے ملزمان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا،، ایک بار پھر ناقص دورھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی ،مختلف شہروں کے تمام داخلی مقاماے پر ناکے لگائے گئے ، اور دودھ کی گاڑیاں چیک کی گئیں ، لاہور میں 112 گاڑیوں میں موجود 54 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ ہوئی  جبکہ ملاوٹ ثابت ہونے پر 8190 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا، فیصل آباد میں 72 گاڑیوں کی چیکنگ کر کے 4772 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا ، اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں 81 گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی جبکہ 5890 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا ،، ملتان میں 67 گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی اور 2870 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا ، راولپنڈی میں 54 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 3120 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا،، مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 386 گاڑیوں میں موجود تقریبا 3 لاکھ لیٹر دودھ چیک کیا گیا جبکہ کل 24842 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

Most Popular